شاعری

دور تک یاد وطن آئی تھی سمجھانے کو

ہم بھی آرام اٹھا سکتے تھے گھر پر رہ کر ہم کو بھی پالا تھا ماں باپ نے دکھ سہہ سہہ کر وقت رخصت انہیں اتنا بھی نہ آئے کہہ کر گود میں آنسو کبھی ٹپکے جو رخ سے بہہ کر طفل ان کو ہی سمجھ لینا جی بہلانے کو دیش سیوا ہی کا بہتا ہے لہو نس نس میں اب تو کھا بیٹھے ہیں چتوڑ کے گڑھ کی قسمیں سرفروشی ...

مزید پڑھیے

مرغے نے جھوٹ بولا

مرغے نے جھوٹ بولا مرغے کی چوں چوں ہو گئی بکری نے جھوٹ بولا بکری کی پوں پوں ہو گئی متھرا میں تین بندر جاتے تھے روز مندر کہتا جو بات پجاری رکھتے وہ یاد ساری برا کبھی نہ دیکھو برا کبھی نہ بولو بات جہاں ہو بری کان وہاں نہ کھولو جس نے برائی سیکھی اس کی تو یوں یوں ہو گئی دلی کا ایک ...

مزید پڑھیے

یہ دلی

صدیوں کی حکایت کا کردار ہے دلی تاریخ کے فن کار کا شہکار ہے دلی تہذیب و تمدن کا روایات کا مرکز اقلیم وفا قبلۂ اقدار ہے دلی قرنوں کی ثقافت ہے یہاں اب بھی ہمکتی ہر دور کا گہوارۂ آثار ہے دلی اجڑی ہے کئی بار تو ابھری ہے کئی بار اے گردش دوراں ترا آکار ہے دلی محبوب ہے ہر زاویۂ نقد و ...

مزید پڑھیے

آ جانا

فضا میں درد آگیں گیت لہرائے تو آ جانا سکوت شب میں کوئی آہ تھرائے تو آ جانا جہاں کا ذرہ ذرہ یاس برسائے تو آ جانا در و دیوار پر اندوہ چھا جائے تو آ جانا سمجھ لینا کوئی رو رو کے تجھ کو یاد کرتا ہے سمجھ لینا کوئی غم کا جہاں آباد کرتا ہے کوئی تقدیر کا مارا ہوا فریاد کرتا ہے تری آنکھوں ...

مزید پڑھیے

تمہاری یاد

رات کے سرمئی اندھیروں میں سانس لیتے ہوئے سویروں میں آب جو کے حسیں کناروں پر خواب آلود رہ گزاروں پر گلستانوں کی سیر گاہوں میں زندگی کی حسین راہوں میں مئے رنگیں کا جام اٹھاتے وقت رنج و غم کی ہنسی اڑاتے وقت شادمانی میں غم کے طوفاں میں رونق شہر میں بیاباں میں رقص کرتی ہوئی ...

مزید پڑھیے

تیرے خوشبو میں بسے خط

پیار کی آخری پونجی بھی لٹا آیا ہوں اپنی ہستی کو بھی لگتا ہے مٹا آیا ہوں عمر بھر کی جو کمائی تھی گنوا آیا ہوں تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں تو نے لکھا تھا جلا دوں میں تری تحریریں تو نے چاہا تھا جلا دوں میں تری تصویریں سوچ لیں میں نے مگر اور ہی ...

مزید پڑھیے

نئی دنیا

دل مجبور تو مجھ کو کسی ایسی جگہ لے چل جہاں محبوب محبوبہ سے آزادانہ ملتا ہو کسی کا نرم و نازک ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر نکل سکتا ہو بے کھٹکے کوئی سیر گلستاں کو نگاہوں کے جہاں پہرے نہ ہوں دل کے دھڑکنے پر جہاں چھینی نہ جاتی ہو خوشی اہل محبت کی جہاں ارماں بھرے دل خون کے آنسو نہ روتے ...

مزید پڑھیے

اے باد صبا

اے باد صبا محبوب سے ملنے جانا ہے پیغام مرا پہنچانا ہے پر حد ادب لازم رکھنا وہ شوخ جواں گر خواب میں ہو دھیرے سے زلفیں سہلانا بیدار اگر وہ ہو جائے تو کہنا سلام شوق مرا پھر کہنا کہ دیوانی میں پلکوں کو بچھائے بیٹھی ہوں ملنے کو بہت بیتاب ہوں میں اور نیند اگر کچھ گہری ہو پلکوں کو ہولے ...

مزید پڑھیے

زرقا

تو کیا وہ جھوٹ تھا تو نے جو اس لڑکی سے بولا تھا میں تیری جھیل جیسی نیلی آنکھوں پر غزل کے شعر لکھوں گا میں تیری ریشمی زلفوں میں اپنی نظم کے موتی پروؤں گا میں تیری دودھیا رنگت کلائی میں طلائی چوڑیوں ایسے کھنکتے گیت پہنانے کا خواہاں ہوں مجھے معلوم ہے فرصت نہیں ملتی بہت سے اور ...

مزید پڑھیے

سیاست

باندھ کے گھنگھرو سیاست ہی نچاتی ہے ہمیں اور ہم ناچتے رہتے ہیں طوائف کی طرح اور حکومت کے اشاروں پہ ہمارے ٹھمکے یہ بتاتے ہیں کہ ہم بھی ہیں رضامند یہاں کون ہیں کنس یا راون کے طرف دار کہو کون ہم میں سے ہے ظالم کا طرف دار کہو وقت بے وقت ملے زخم کے ناسور تو ہیں ہم بھی عیسیٰ پہ ہوئے ظلم سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 283 سے 960