مرغے نے جھوٹ بولا

مرغے نے جھوٹ بولا
مرغے کی چوں چوں ہو گئی
بکری نے جھوٹ بولا
بکری کی پوں پوں ہو گئی
متھرا میں تین بندر
جاتے تھے روز مندر
کہتا جو بات پجاری
رکھتے وہ یاد ساری
برا کبھی نہ دیکھو
برا کبھی نہ بولو
بات جہاں ہو بری
کان وہاں نہ کھولو
جس نے برائی سیکھی
اس کی تو یوں یوں ہو گئی
دلی کا ایک کوا
چڑیا سے اک دن بولا
آؤ پکائیں کھچڑی
مل جل کے کھائیں کھچڑی
چاول کا دانا میرا
مونگ کا دانا تیرا
لینے گیا وہ پانی
چڑیا تھی چور کی نانی
چپکے سے کھا کے دانا
چکی میں کیا ٹھکانا
کوے نے چکی پیسی
آئی آواز سی سی
چڑیا نے چوری کی تھی
چڑیا کی سوں سوں ہو گئی
مرغے نے جھوٹ بولا
مرغے کی چوں چوں ہو گئی
بکری نے جھوٹ بولا
بکری کی پوں پوں ہو گئی