وہ پل
اگر وہ پل مجھے اک بار مل جائے تو میں پوچھوں کہ یہ سودا مرے سر میں سمایا کس لئے تو نے یہ درد لا دوا دل میں جگایا کس لئے تو نے خرد ادراک عقل و فہم سب بیگار ہوں جیسے فراست دور بینی آگہی بے کار ہوں جیسے حوالے استعارے مشورے دشوار ہوں جیسے دلائل فلسفے منطق ذہن پر بار ہوں جیسے بصیرت ...