جشن آزادی
کام جو رشوت سے بن جائے بنانا چاہئے چور بازاری میں کالا دھن کمانا چاہئے دودھ میں پانی با آزادی ملانا چاہئے جس سے مطلب ہو اسے مکھن لگانا چاہئے دوستو! یوں جشن آزادی منانا چاہئے؟ چاول اور گندم نہ کچھ فولاد پیدا کیجئے نصف درجن کم سے کم اولاد پیدا کیجئے مسئلے پھر آپ لاتعداد پیدا ...