شاعری

اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں

اے عشق یہ سب دنیا والے بیکار کی باتیں کرتے ہیں پائل کے غموں کا علم نہیں جھنکار کی باتیں کرتے ہیں ہر دل میں چھپا ہے تیر کوئی ہر پاؤں میں ہے زنجیر کوئی پوچھے کوئی ان سے غم کے مزے جو پیار کی باتیں کرتے ہیں الفت کے نئے دیوانوں کو کس طرح سے کوئی سمجھائے نظروں پہ لگی ہے پابندی دیدار کی ...

مزید پڑھیے

جنوں سے گزرنے کو جی چاہتا ہے

جنوں سے گزرنے کو جی چاہتا ہے ہنسی ضبط کرنے کو جی چاہتا ہے جہاں عشق میں ڈوب کر رہ گئے ہیں وہیں پھر ابھرنے کو جی چاہتا ہے وہ ہم سے خفا ہیں ہم ان سے خفا ہیں مگر بات کرنے کو جی چاہتا ہے ہے مدت سے بے رنگ نقش محبت کوئی رنگ بھرنے کو جی چاہتا ہے بہ ایں خود سری وہ غرور محبت انہیں سجدہ ...

مزید پڑھیے

آدمی نہ اتنا بھی دور ہو زمانے سے

آدمی نہ اتنا بھی دور ہو زمانے سے صبح کو جدا سمجھے شام کے فسانے سے دیکھ طفلک ناداں قدر کر بزرگوں کی گتھیاں نہ سلجھیں گی مضحکہ اڑانے سے زخم سر کے دیوانے زخم دل کا قائل ہو زندگی سنورتی ہے دل پہ چوٹ کھانے سے مطرب جنوں ساماں تو نہ چھیڑ یہ نغمہ دھن خراب ہوتی ہے تیرے گنگنانے سے گرمئ ...

مزید پڑھیے

چاندنی میں رخ زیبا نہیں دیکھا جاتا

چاندنی میں رخ زیبا نہیں دیکھا جاتا ماہ و خورشید کو یکجا نہیں دیکھا جاتا یوں تو ان آنکھوں سے کیا کیا نہیں دیکھا جاتا ہاں مگر اپنا ہی جلوہ نہیں دیکھا جاتا دیدہ و دل کی تباہی مجھے منظور مگر ان کا اترا ہوا چہرہ نہیں دیکھا جاتا ضبط غم ہاں وہی اشکوں کا تلاطم اک بار اب تو سوکھا ہوا ...

مزید پڑھیے

عشق کی چنگاریوں کو پھر ہوا دینے لگے

عشق کی چنگاریوں کو پھر ہوا دینے لگے میرے پاس آ کر وہ دشمن کو دعا دینے لگے میکدے کا مے کدہ خاموش تھا میرے بغیر میں ہوا وارد تو پیمانے صدا دینے لگے ختم کرنا ہی پڑیں گی شام غم کی الجھنیں اب وہ اپنے گیسوؤں کا واسطہ دینے لگے اعتراف اوج کا جذبہ نہیں احباب میں ہر ترقی پر ترقی کی دعا ...

مزید پڑھیے

دنیا کی روایات سے بیگانہ نہیں ہوں

دنیا کی روایات سے بیگانہ نہیں ہوں چھیڑو نہ مجھے میں کوئی دیوانہ نہیں ہوں اس کثرت غم پر بھی مجھے حسرت غم ہے جو بھر کے چھلک جائے وہ پیمانہ نہیں ہوں روداد غم عشق ہے تازہ مرے دم سے عنوان ہر افسانہ ہوں افسانہ نہیں ہوں الزام جنوں دیں نہ مجھے اہل محبت میں خود یہ سمجھتا ہوں کہ دیوانہ ...

مزید پڑھیے

تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھا

تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھا کہیں زندگی کی بارش کہیں قتل عام دیکھا In your realm O cruel one, how strange prevails the scene Life giving showers are often seen with massacres between میری عرض شوق پڑھ لیں یہ کہاں انہیں گوارا وہیں چاک کر دیا خط جہاں میرا نام دیکھا Expressions of my love for her, she cares not to peruse The moment that she sees my name, tears it to ...

مزید پڑھیے

آج پھر گردش تقدیر پہ رونا آیا

آج پھر گردش تقدیر پہ رونا آیا دل کی بگڑی ہوئی تصویر پہ رونا آیا عشق کی قید میں اب تک تو امیدوں پہ جئے مٹ گئی آس تو زنجیر پہ رونا آیا کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیں کھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا پہلے قاصد کی نظر دیکھ کے دل سہم گیا پھر تری سرخئ تحریر پہ رونا آیا دل گنوا ...

مزید پڑھیے

مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا

مری زندگی ہے ظالم ترے غم سے آشکارا ترا غم ہے در حقیقت مجھے زندگی سے پیارا My life is lit up, cruel one, by the grief you give Sans this sorrow, I confess, I'd rather die than live وہ اگر برا نہ مانیں تو جہان رنگ و بو میں میں سکون دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا In this many splendoured world, if it does not offend Her, to console my heart I will, seek another friend مجھے ...

مزید پڑھیے

بدلے بدلے مرے غم خوار نظر آتے ہیں

بدلے بدلے مرے غم خوار نظر آتے ہیں مرحلے عشق کے دشوار نظر آتے ہیں کشتئ غیرت‌ احساس سلامت یا رب آج طوفان کے آثار نظر آتے ہیں انقلاب آیا نہ جانے یہ چمن میں کیسا غنچہ و گل مجھے تلوار نظر آتے ہیں جن کی آنکھوں سے چھلکتا تھا کبھی رنگ خلوص ان دنوں مائل تکرار نظر آتے ہیں جو سنا کرتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 696 سے 4657