کاٹ کر جو راہ کا بوڑھا شجر لے جائے گا
کاٹ کر جو راہ کا بوڑھا شجر لے جائے گا ساتھ اپنے دھوپ کا لمبا سفر لے جائے گا ایک صحرا بے یقینی کا ہے تا حد نظر قافلہ سالار دیکھیں اب کدھر لے جائے گا اپنے اپنے ہی گھروں کی فکر گر کرتے رہے دیکھنا طوفان یہ سارا نگر لے جائے گا بے گھروں کی فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ایک دن کوئی فرشتہ ان ...