وہ جو ممکن نہ ہو ممکن یہ بنا دیتا ہے
وہ جو ممکن نہ ہو ممکن یہ بنا دیتا ہے خواب دریا کے کناروں کو ملا دیتا ہے زندگی بھر کی ریاضت مری بیکار گئی اک خیال آیا تھا بدلے میں وہ کیا دیتا ہے اب مجھے لگتا ہے دشمن مرا اپنا چہرہ مجھ سے پہلے یہ مرا حال بتا دیتا ہے چند جملے وہ ادا کرتا ہے ایسے ڈھب سے میرے افکار کی بنیاد ہلا دیتا ...