شاعری

رہ وفا میں انہیں کی خوشی کی بات کرو

رہ وفا میں انہیں کی خوشی کی بات کرو وہ زندگی ہیں تو پھر زندگی کی بات کرو فغان نیم شبی زیست تک رہے قائم حیات سوز جگر ہے اسی کی بات کرو نظام حسن سے واقف ہو پھر وفا کیسی انہیں پہ مٹ کے نئی زندگی کی بات کرو زبان قال کو دے کر سکوت کا پیغام زبان حال سے پیہم اسی کی بات کرو کرم ہے ان کا ...

مزید پڑھیے

یہ بندگی کا سدا اب سماں رہے نہ رہے

یہ بندگی کا سدا اب سماں رہے نہ رہے سر نیاز جھکے آستاں رہے نہ رہے ترے خیال میں میں ہوں مرے خیال میں تو مرے بغیر تری داستاں رہے نہ رہے کسے خبر ہے کہ ہر غم میں ہے خوشی پنہاں غم حبیب سلامت یہ جاں رہے نہ رہے نگہ خموش تکلم کی راز داں ہوگی حضور دوست یہ گویا زباں رہے نہ رہے ہماری لاش ...

مزید پڑھیے

قیامت راگ ظالم بھاؤ کافر گت ہے اے پنّا

قیامت راگ ظالم بھاؤ کافر گت ہے اے پنّا تمہارے حسن سو دیکھے سو اک آفت ہے اے پنّا سگھڑ جتنے ہیں یہ یہ سب تجھی کو پیار کرتے ہیں سیانے سو ہے پر ان سو کی اک ہی مت ہے اے پنّا لگا جاتی ہے اپنا داؤں اور میرا بچا جاتی تو اپنے کام میں بانکیت اور راوت ہے اے پنّا تری کنچن برن سی دیہہ جس کی ...

مزید پڑھیے

پلنگ کوں چھوڑ خالی گود سیں جب اٹھ گیا میتا

پلنگ کوں چھوڑ خالی گود سیں جب اٹھ گیا میتا چتر کاری لگی کھانے ہمن کوں گھر ہوا چیتا بنائی بے نوائی کی جوں طرح سب سے چھڑے ہم نیں تجھ اوروں کو لیا ہے ساتھ اپنے اک نہیں میتا سرت کے تار ابجد ایک سر ہو مل کے سب بولے کہ جس کوں گیان ہے اس جان کوں ہر تان ہے گیتا جدائی کے زمانے کی سجن کیا ...

مزید پڑھیے

عاشق بپت کے مارے روتے ہوئے جدھر جاں

عاشق بپت کے مارے روتے ہوئے جدھر جاں پانی سیں اس طرف کی راہیں تمام بھر جاں مر کر ترے لباں کی سرخی کے تئیں نہ پہنچے ہر چند سعی کر کر یاقوت و لعل و مرجاں جنگل کے بیچ وحشت گھر میں جفا و کلفت اے دل بتا کہ تیرے مارے ہم اب کدھر جاں اک عرض سب سیں چھپ کر کرنی ہے ہم کوں تم سیں راضی ہو گر کہو ...

مزید پڑھیے

کنھیا کی طرح پیارے تری انکھیاں یہ سانوریاں

کنھیا کی طرح پیارے تری انکھیاں یہ سانوریاں کریں گی ہند میں دعویٰ خدائی کا ہم اٹکلیاں ہوا ہے ہم کوں دنیاں میں میسر سیر جنت کا ملیں ہیں ذوق سیں پھرنے کوں اپنے یار کی گلیاں میاں کہنے سیں ان کتے رقیبوں کے تم عاشق پر اتے جو غرفشی کرتے ہو یہ باتیں نہیں بھلیاں ایسی کیوں رسمسی مرجان ...

مزید پڑھیے

چنچلاہٹ میں تو ممولا ہے

چنچلاہٹ میں تو ممولا ہے جھلجھلاہٹ میں در امولا ہے دیکھ تجھ مکھ کوں یوں چھپے یوسف جوں کبوتر کنویں میں کولا ہے سیر کرتا ہوں بیٹھ کر اس بیچ دل ہمارا اڑن کھٹولا ہے سرو سیں قد ہے یار کا موزوں میں نے میزان لیں کے تولا ہے سرد مہری سیں بے وفا کا حال ہے خنک اس قدر کہ اولا ہے جان کر کے ...

مزید پڑھیے

بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہ

بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہ کہ جوں کر گرم ہو ہے آفتاب آہستہ آہستہ کیا خط نیں ترے مکھ کوں خراب آہستہ آہستہ گہن جوں ماہ کوں لیتا ہے داب آہستہ آہستہ لگا ہے آپ سیں اے جاں ترے عاشق کا دل رہ رہ کرے ہے مست کوں بے خود شراب آہستہ آہستہ دل عاشق کا کلی کی طرح کھلتا جائے خوش ہو ...

مزید پڑھیے

گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجے

گناہ گاروں کی عذر خواہی ہمارے صاحب قبول کیجے کرم تمہارے کی کر توقع یہ عرض کیتے ہیں مان لیجے غریب عاجز جفا کے مارے فقیر بے کس گدا تمہارے سو ویں ستم سیں مریں بچارے اگر جو ان پر کرم نہ کیجے پڑے ہیں ہم بیچ میں بلا کے کرم کرو واسطے خدا کے ہوئے ہیں بندے تری رضا کے جو کچھ کے حق میں ہمارے ...

مزید پڑھیے

زندگانی سراب کی سی طرح

زندگانی سراب کی سی طرح باد بندی حباب کی سی طرح تجھ اوپر خون بے گناہوں کا چڑھ رہا ہے شراب کی سی طرح کون چاہے گا گھر بسر تجھ کو مجھ سے خانہ خراب کی سی طرح ٹک خبر لے کہ تیرے ہاتھوں سیں جل رہا ہوں کباب کی سی طرح

مزید پڑھیے
صفحہ 4497 سے 4657