زندگانی سراب کی سی طرح آبرو شاہ مبارک 07 ستمبر 2020 شیئر کریں زندگانی سراب کی سی طرح باد بندی حباب کی سی طرح تجھ اوپر خون بے گناہوں کا چڑھ رہا ہے شراب کی سی طرح کون چاہے گا گھر بسر تجھ کو مجھ سے خانہ خراب کی سی طرح ٹک خبر لے کہ تیرے ہاتھوں سیں جل رہا ہوں کباب کی سی طرح