شاعری

شبنم کی طرح صبح کی آنکھوں میں پڑا ہے

شبنم کی طرح صبح کی آنکھوں میں پڑا ہے حالات کا مارا ہے پناہوں میں پڑا ہے تھا زندگی کے ساز پہ چھیڑا ہوا نغمہ بے ربط جو ٹوٹے ہوئے سازوں میں پڑا ہے سورج کی شعاعوں سے الجھتا ہے مسلسل سایہ ہے ابھی وقت کی باہوں میں پڑا ہے تاریخ بتائے گی وہ قطرہ ہے کہ دریا آنسو ہے ابھی وقت کے قدموں میں ...

مزید پڑھیے

آپ سے انس ہوا چاہتا ہے

آپ سے انس ہوا چاہتا ہے پھر کوئی باب کھلا چاہتا ہے میرے احباب میں کر دو یہ خبر وہ بھی اب میرا ہوا چاہتا ہے عقل ہی کو نہیں ندرت مرغوب دل بھی انداز نیا چاہتا ہے ہم نئی دوستی کے قائل تھے کوئی دشمن کا پتہ چاہتا ہے جو کھٹکتا ہے ایک عالمؔ کو وہ بھی لوگوں کی دعا چاہتا ہے

مزید پڑھیے

شمس معدوم ہے تاروں میں ضیا ہے تو سہی

شمس معدوم ہے تاروں میں ضیا ہے تو سہی چاندنی رات میں مد مست ہوا ہے تو سہی خواہش عشق کی تکمیل کہاں ہوتی ہے گرچہ وہ شوخ نہیں شوخ‌ نما ہے تو سہی آہٹیں جاگ کے تاریخ کو دستک دیں گی آس کے سینے میں ایک زخم ہرا ہے تو سہی صبح کی راہ میں ظلمات کے سنگ آتے ہیں میں نے ہر سنگ کو ٹھوکر پہ رکھا ہے ...

مزید پڑھیے

مرے عزیزو تمہیں سناؤں وہ حال اپنا جو چل رہا ہے

مرے عزیزو تمہیں سناؤں وہ حال اپنا جو چل رہا ہے خموشیوں کے حسین جھرمٹ میں دم ہمارا نکل رہا ہے سبھی دلیلیں ہوئیں ہیں ناقص ہے خوں سے لت پت ہر ایک منظر ہر ایک اعلیٰ ذہین و دانش قدم قدم پہ سنبھل رہا ہے عجب فضاؤں کا رخ ہوا ہے زمیں کی چادر سرک چکی ہے قدم جہاں پہ میں رکھ رہا ہوں وہیں سے ...

مزید پڑھیے

یوں خبر کسے تھی میری تری مخبری سے پہلے

یوں خبر کسے تھی میری تری مخبری سے پہلے میں مسرتوں میں گم تھا تری دوستی سے پہلے ترے حسن نے جگایا میرے عشق بے بہا کو تری جستجو کہاں تھی مجھے شاعری سے پہلے تو شریک زندگی ہے میں ہوں غم گسار تیرا تیرا غم رہا ہے شامل میری ہر خوشی سے پہلے دے اگر مجھے اجازت جو مرا ضمیر مجھ کو میں تجھے ...

مزید پڑھیے

جگر کو خون کئے دل کو بے قرار ابھی

جگر کو خون کئے دل کو بے قرار ابھی بھٹک رہے ہیں ترے عشق میں ہزار ابھی اسی لئے تو یہ دنیا دھلی دھلی سی لگے ترے فراق میں روئے ہیں زار زار ابھی ادائے خار سے گلشن کی بڑھ گئی زینت اگرچہ پھولوں کے دامن ہیں تار تار ابھی سیاہ بخت فضاؤں میں دل ہوا بد ظن تری زبان کے تیور ہیں آب دار ...

مزید پڑھیے

پھیلے ہوئے غبار کا پھر معجزہ بھی دیکھ

پھیلے ہوئے غبار کا پھر معجزہ بھی دیکھ رستے سے جو بھٹک گیا وہ قافلہ بھی دیکھ میں نے تو آسمان کو ٹھوکر پہ رکھ لیا ذرے میں کائنات کا یہ زاویہ بھی دیکھ کب تک تو سارے شہر کو بونا بتائے گا خود پر بھی کر نگاہ کبھی آئینہ بھی دیکھ میرے لبوں پہ دیکھ نہ تو خامشی کی مہر تو اپنی حرکتوں کا ...

مزید پڑھیے

جگا جنوں کو ذرا نقشۂ مقدر کھینچ

جگا جنوں کو ذرا نقشۂ مقدر کھینچ نئی صدی کو نئی کربلا سے باہر کھینچ میں ذہنی طور پہ آوارہ ہوتا جاتا ہوں مرے شعور مجھے اپنی حد کے اندر کھینچ نئی زمین لہو کا خراج لیتی ہے دیار غیر میں بھی خوش نما سا منظر کھینچ اداس رات میں تارے گواہ بنتے ہیں رگ حباب سے تو قاتلانہ خنجر کھینچ ابھی ...

مزید پڑھیے

وقت کے رنگ میں ہر بار سنیں غور کریں

وقت کے رنگ میں ہر بار سنیں غور کریں ایک اک لمحے کی رفتار سنیں غور کریں میرے ہم راز نے دنیا کا چلن سیکھ لیا اب کئی ہوں گے گرفتار سنیں غور کریں قصر تہذیب کا معمار سرکتا ہے تبھی چیخنے لگتی ہے دیوار سنیں غور کریں میری جو بات زمانے کو بری لگنے لگی ہاں وہی صاحب کردار سنیں غور ...

مزید پڑھیے

گزرے لمحات کا احساس ہوا جاتا ہے

گزرے لمحات کا احساس ہوا جاتا ہے دامن وقت یوں ہی مجھ سے چھٹا جاتا ہے میں اجالے کو محبت کا خدا لکھتا ہوں وہ اندھیرے ہی سے مانوس ہوا جاتا ہے جس کی خوشبو سے فضاؤں میں مہک تھی شب بھر صبح دم اس کی طرف سانپ بڑھا جاتا ہے مجھ کو ڈر ہے کوئی عابد نہ بہک جائے کہیں دل ربا چاند کا انداز ہوا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4480 سے 4657