شاعری

میرے ہی آس پاس ہو تم بھی

میرے ہی آس پاس ہو تم بھی ان دنوں کچھ اداس ہو تم بھی بارہا بات جینے مرنے کی ایک بکھری سی آس ہو تم بھی سیل نغمہ پہ اتنی حیرت کیوں اس نمی سے شناس ہو تم بھی میں بھی ڈوبا ہوں آسمانوں میں خواب میں محو یاس ہو تم بھی میں ہوں ٹوٹا سا پیمانہ ایک خالی گلاس ہو تم بھی گر میں دکھ سے سجا ہوا ...

مزید پڑھیے

اس سیہ رات میں کوئی تو سہارا مل جائے

اس سیہ رات میں کوئی تو سہارا مل جائے اپنے اندر ہی کوئی سایہ چمکتا مل جائے اس کو اک دکھ سے بچانا بھی ضروری ہے بہت بس کسی طرح وہ اک بار دوبارہ مل جائے سوچتا ہوں کہ اب اس گھر میں مرا ہے ہی کیا ہاں اگر رونے کی خاطر کوئی کونا مل جائے شہر کا شہر ہی ویران پڑا ہے کیسا کوئی بچہ ہی کہیں شور ...

مزید پڑھیے

گر عشق ہے تو دیکھنے پیو کو شتاب آ

گر عشق ہے تو دیکھنے پیو کو شتاب آ لا شک ہو حق کی رہ میں چلا بے حجاب آ اس حسن بے نظیر کے درسن کو دیکھنے سب خانماں سوں ہو کے اپس کے خراب آ دریا میں دل کے عشق سوں ہونے کے تئیں محیط خالی ہو سب خودی سوں نکل جوں حباب آ کیا دیکھتا ہے صورت خورشید اور چندر ہر اک نظر میں دیکھ ہزار آفتاب ...

مزید پڑھیے

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ

اب تلک حق نہیں پچھانے واہ واہ جان کو اپنی نہ جانے واہ واہ تم جو کرتے ہو فرض روزہ نماز محض عالم کو دکھانے واہ واہ مفت کھوئی عمر دانے گھانس میں پھر کہاتے ہو سیانے واہ واہ مال و زر فرزند کی رکھ کر طلب ہو رہے حق سوں اگھانے واہ واہ حق کی خلقت میں مگر پیدا ہوئے تم محض کھانے پکانے واہ ...

مزید پڑھیے

سمجھ کے دیکھو اے عارفاں تم کیا ہے حق نے یہ بھید کیسا

سمجھ کے دیکھو اے عارفاں تم کیا ہے حق نے یہ بھید کیسا اپے ہے اول اپے ہے آخر اپے چہ مخفی اپے چہ پیدا اپے کہا کن اپے چہ فیکوں اپے ہے صانع اپے ہے صنعت اپے احد اور اپے چہ احمد اپے ہے آدم اپے ہے حوا اپے ہے مطلب اپے ہے طالب اپے ہے دل کش اپے ہے عاشق اپے چہ مجنوں اپے چہ لیلہ اپے ہے یوسف اپے ...

مزید پڑھیے

پیا کے رخ کی جھلک کا پرتو کیا ہے جھلکار آفتابی

پیا کے رخ کی جھلک کا پرتو کیا ہے جھلکار آفتابی نظر سوں عالم کے ہو رہی ہے مثال خفاش بے حجابی جسے وہ چہتا ہے مکھ دکھانے اسی کو ہے تاب دیکھنے کا وہی سمجھ بخش مرشد ان کا طلب ہے توں مانگ جا شتابی اگر ملے تجھ کو چشم باطن وہی ہے مقصود عاقبت سے وگرنہ تحقیق دوجہاں میں نہیں ہے حاصل بجز ...

مزید پڑھیے

الٰہی بلبل گل زار معنی کر لساں میرا

الٰہی بلبل گل زار معنی کر لساں میرا برنگ ابر نیسانی سخن گوہر فشاں میرا سنے پر ہوویں عشاقاں یہ معنی رمز سوں سرمست لے جاویں فیض غواص حقیقت حق رساں میرا لطافت گلبن حسن جہاں آرا سمجھ اے دل ہوا ہے زلف اور رخسار جاناں آشیاں میرا دیا ہے آب و تاب چشم دانہ خال عارض کا کہو سب اس کو اب ...

مزید پڑھیے

مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ

مرغ زیرک عقل کا ہے عشق کا صیاد شوخ عقل ہے بسیار شیریں عشق کا فرہاد شوخ عقل اپنے دام میں کرتا ہے کل عالم کو قید بند اور زنجیر سوں نت عشق ہے آزاد شوخ عقل بوجھا عاشقاں سب واجب التعذیر ہیں قاتل عقل و فہم ہے عشق کا جلاد شوخ عقل کو سب ملک میں ہے داد انصاف و عدل کیا نہایت عشق کا ہے ...

مزید پڑھیے

رقیب نفس کا مکھ موڑتا رہ

رقیب نفس کا مکھ موڑتا رہ ہوا اور حرص کے تئیں توڑتا رہ اٹھا سنگ ریاضت دست دل سوں سدا شیشے کو تن کے توڑتا رہ شجاعت ساتھ لے کر ذکر کا تیغ سڑک غفلت کے دل پر چھوڑتا رہ لگایا ہے اگر رشتہ پرت کا نظر کے سلسلے سوں جوڑتا رہ علیمؔ اللہ ہووے ایک دم دور یہ بد خصلت کو یک یک توڑتا رہ

مزید پڑھیے

دل بر کو دلبری سوں منا یار کر رکھوں

دل بر کو دلبری سوں منا یار کر رکھوں پیتم کو اپنے پیت سوں گلہار کر رکھوں ایک نوم سوں جگاؤں اگر مردہ دل کے تئیں تا حشر یاد حق منے بیدار کر رکھوں رہتا ہے دل ہر ایک کا ہر ایک کام میں ایک اپنا خیال صورت پرکار کر رکھوں دستا ہے مجھ کو یار کا رخسار گل عذار تس کی خوشی سوں طبع کو گل زار کر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4202 سے 4657