شاعری

عشق آ ہم سوں کیا جب رام رام

عشق آ ہم سوں کیا جب رام رام ہم کسی حاجی کو نہیں کرتے سلام مجلس رنداں میں زاہد نہیں سنا ہے سبق اول وہاں کا جام جام گر خلاصی حشر کی منگتا ہے تو رندگی کے پی مے گلفام فام پوچھتا ہے کیا ہمارے رمز کو بے سمجھ بے عشق زاہد خام خام گر دکھا دیں یار کے کاکل کا تار صبح کو عالم کہے گا شام ...

مزید پڑھیے

اپنے سے بے سمجھ کو حق کی کہاں پچھانت

اپنے سے بے سمجھ کو حق کی کہاں پچھانت 'من عَرَفَ' کو نہ بوجھا 'قد عَرَفَ' سوں جہالت ہے فرض بوجھ اول اپنا پچھے خدا کو بے بوجھ بندگی ہے سب رنج اور ملامت جنت کی تو مزدوری بوجھا ہے بندگی کو بخشش نہیں ہے ہرگز جز لطف اور عنایت حرص و ہوا میں پڑ کر حق سوں ہوا ہے باطل پھر مانگتا ہے جنت کیا ...

مزید پڑھیے

دیا ساقی لبالب مجھ کو ساغر

دیا ساقی لبالب مجھ کو ساغر ہوا سارا کدورت دل سوں باہر عجب تھا مست ساقی جام تیرا چھپا باطن لگا دسنے کو ظاہر اندھارا غیر کا جی سوں گیا ٹل ہوا خورشید آ انکھیاں میں حاضر دیا ذرے کو اپنے مہر سوں نور ہوا تس پر کرم سوں آپ ناظر لگا کر فیض کا مجھ جگ میں انجن کیا ہے گنج سوں باطن کے ...

مزید پڑھیے

یار جب نینوں میں آیا ہو بہ ہو

یار جب نینوں میں آیا ہو بہ ہو جیوں سنا تیوں اس میں پایا ہو بہ ہو قال کاں ہوتا مقابل حال کے نور کا سب امر چھایا ہو بہ ہو مطرب ذاتی اپس کے عشق سوں تار سرّی کا بجایا ہو بہ ہو حسن جو رکھتا تھا اپنی ذات میں سات صفتاں میں دکھایا ہو بہ ہو جو اتھا مخفی و باطن میں تمام وہ نکل اپنے سوں ...

مزید پڑھیے

تو ہے کس منزل میں تیرا بول کھاں ہے دل کا ٹھار

تو ہے کس منزل میں تیرا بول کھاں ہے دل کا ٹھار دم ترا آتا ہے کھاں سوں بول کھاں جاتا ہے بھار دم کے تئیں بوجھا سو کہتے اس کے تئیں انسان ہے نہیں تو صورت آدمی سیرت میں ہے مثل حمار میں کہتا سو کون ہے اور تو سمجھتا ہے کسے کیوں عبث میں تو میں پڑ کر بے عبث ہوتا ہے خوار راہ بر ہے کون تیرا ...

مزید پڑھیے

لا مکاں لگ عاشقاں کے عشق کا پرواز ہے

لا مکاں لگ عاشقاں کے عشق کا پرواز ہے آسمان اور عرش و کرسی ان کا پا انداز ہے اک تفکر ان کا افضل از طاعت ہفتہ و سال سب خلائق پر انہوں کا اس سبب اعزاز ہے عالماں اور عابداں کی بندگی سب قیل و قال عاشقاں کے دل میں روشن جو کہ مخفی راز ہے موتو قبل ان تموتوا حال ہے عشاق کا عالماں کے گوش ...

مزید پڑھیے

حسن کا دیکھ ہر طرف گل زار

حسن کا دیکھ ہر طرف گل زار عندلیباں ہوئے ہیں دل افگار عشق کی مے سوں جو ہوا سرمست دل ہوا اس کا خانۂ خمار یار آیا ہے جب معالج ہو درد فرقت میں نہیں رہا بیمار آپ عاشق ہے حسن پر اپنے ہے مرے جان کا عجب اسرار کہیں عاشق کہیں ہوا دلبر کہیں معشوق کیں ہوا دل دار کیں ہوا شمس کیں ہوا ہے ...

مزید پڑھیے

عقل جزوی چھوڑ کر اے یار فکر گل کرو

عقل جزوی چھوڑ کر اے یار فکر گل کرو مشعل دل کو چتا فانی چراغاں گل کرو دل لگاؤ ایک سے دونوں جہاں جس کا ظہور بوالہوس ہو کر نہ ہرگز عادت بلبل کرو میں محبت سوں ہمیشہ عشق میں سرشار ہوں نشۂ فانی سوں مت خاطر کو خوئے مل کرو زلف و عارض ہے منور دیکھ وجہ اللہ کا تم نہ کو سیر چمن اور خواہش ...

مزید پڑھیے

کیتا کہیں پکار اے غافل بیا بیا

کیتا کہیں پکار اے غافل بیا بیا پھرتا ہے کیوں تو بھول اپس کا پیا پیا بوجھا ہے کیوں اجل کو اپس سے بعید کر غفلت میں چپ عمر کو تو ضائع کیا کیا اب تو سمجھ ٹک ایک ترا جان کون ہے پاپا ہے جی کو جس نے موا نہیں جیا جیا لیکن نہیں ہے کام ہر اک خام کا یہاں عاشق وہی ہوا ہے کہ جو سر دیا ...

مزید پڑھیے

عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا

عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا خام ہے عشق سوں جو کوئی لا جا عشق بازی میں دل کو رکھ ثابت اپنا معشوق آپ میں پا جا عشق کی راہ میں ہے یک رنگی کیا وہاں بادشاہ کیا راجا عشق کی راہ میں مسافر کو عاشقاں بولتے ہیں جلد جا جا شہ سوں پایا ہے جب وصال علیمؔ فوج عشاق میں طبل باجا

مزید پڑھیے
صفحہ 4203 سے 4657