ہر چند انہیں عہد فراموش نہ ہوگا
ہر چند انہیں عہد فراموش نہ ہوگا لیکن ہمیں اس وقت کوئی ہوش نہ ہوگا دیکھوگے تو آئے گی تمہیں اپنی جفا یاد خاموش جسے پاؤگے خاموش نہ ہوگا گزرے ہیں وہ لمحے کہ سدا یاد رہیں گے دیکھا ہے وہ عالم کہ فراموش نہ ہوگا ہم اپنی شکستوں سے ہیں جس طرح بغل گیر یوں قبر سے بھی کوئی ہم آغوش نہ ...