شاعری

اذیتوں کا نیا سلسلہ تو ہونا تھا

اذیتوں کا نیا سلسلہ تو ہونا تھا کچھ اس لیے بھی تجھے اب جدا تو ہونا تھا کہ پہلی بار سفر اور وہ بھی تنہا سفر کہ پاش پاش مرا حوصلہ تو ہونا تھا جب ایک عمر ہوئی تیرگی نگلتے ہوئے مرا چراغ سے اب سامنا تو ہونا تھا ادھر ادھر کے سہاروں نے بے سہارا کیا کوئی نہ ہوتا جو میرا خدا تو ہونا ...

مزید پڑھیے

خواہش ہے آئنے پہ تجھے آئینہ کروں

خواہش ہے آئنے پہ تجھے آئینہ کروں پر حسن بے بہا تری عجلت کا کیا کروں بے کار ہو چکا ہوں ترے ہجر کے طفیل اب تجھ کو انتظار میں کیا مبتلا کروں کاغذ کی ایک ناؤ اتاروں اور اس کے بعد دریا پہ اپنا غیظ و غضب رونما کروں پہلے تجھے ملاؤں کسی خواب زار سے پھر صبح کی دلیل پہ آنکھیں فنا ...

مزید پڑھیے

بستی میں زندگی کے نشاں تک نہیں رہے

بستی میں زندگی کے نشاں تک نہیں رہے ایسی ہوا چلی کہ مکاں تک نہیں رہے سیلاب ساتھ لے گیا ساحل کو اس لئے تنکوں سے مرا ربط وہاں تک نہیں رہے سورج ہنسا تو رات کے سائے تمام تر یوں مٹ گئے کہ ان کے نشاں تک نہیں رہے اپنا شعور و فکر ہے اپنی ادھیڑ بن ہم لوگ اب کسی پہ گراں تک نہیں رہے کی جن کے ...

مزید پڑھیے

رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو

رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو جی چاہتا ہے عشق پھر اسی سے ہو خواہش ہے پہنچوں عشق کے میں اس مقام پر جب ان کا سامنا میری دیوانگی سے ہو اب میرے سر پہ سب کو ہنسانے کا کام ہے میں چاہتا ہوں کام یہ سنجیدگی سے ہو کپڑوں کی وجہ سے مجھے کمتر نہ آنکئے اچھا ہو میری جانچ پرکھ شاعری سے ہو

مزید پڑھیے

حوصلہ بھلے نہ دو اڑان کا

حوصلہ بھلے نہ دو اڑان کا تذکرہ تو چھوڑ دو تھکان کا اینٹ اگتی دیکھ اپنے کھیت میں رو پڑا ہے آج دل کسان کا کپڑے اور روٹیاں ملیں مگر مسئلہ ابھی بھی ہے مکان کا مجھ میں کوئی ہیرے ہیں جڑے ہوئے سب کمال ہے ترے بکھان کا اک ندی کے دو کناروں ایسا ہے فاصلہ ہمارے درمیان کا چاہتا ہوں میں ہی ...

مزید پڑھیے

رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو

رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو جی چاہتا ہے عشق دوبارہ اسی سے ہو انجام جو بھی ہو مجھے اس کی نہیں ہے فکر آغاز داستان سفر آپ ہی سے ہو خواہش ہے پہنچوں عشق کے میں اس مقام پر جب ان کا سامنا مری دیوانگی سے ہو کپڑوں کی وجہ سے مجھے کم تر نہ آنکئے اچھا ہو میری جانچ پرکھ شاعری سے ہو اب ...

مزید پڑھیے

آنکھوں کی دہلیز پے آ کر بیٹھ گئی

آنکھوں کی دہلیز پے آ کر بیٹھ گئی تیری صورت خواب سجا کر بیٹھ گئی کل تیری تصویر مکمل کی میں نے فوراً اس پر تتلی آ کر بیٹھ گئی تانا بانا بنتے بنتے ہم ادھڑے حسرت پھر تھک کر غش کھا کر بیٹھ گئی کھوج رہا ہے آج بھی وہ گولر کا پھول دنیا تو افواہ اڑا کر بیٹھ گئی رونے کی ترکیب ہمارے آئی ...

مزید پڑھیے

ڈوبتے لوگوں کی خاطر آس کا تنکا ہوں میں

ڈوبتے لوگوں کی خاطر آس کا تنکا ہوں میں شاعری گر کام ہے تو کام کا بندہ ہوں میں ایک دن سوچا رکھوں خود کو ذرا ترتیب سے اور پھر سوچا کہ یہ کیا کیا سوچتا رہتا ہوں میں رفتہ رفتہ پہنوں گا سارے مکھوٹے سب کوچ وقت دو اے شہر والو دشت سے آیا ہوں میں

مزید پڑھیے

دل کی شاخوں پہ امیدیں کچھ ہری باندھے ہوئے

دل کی شاخوں پہ امیدیں کچھ ہری باندھے ہوئے دیکھتا ہوں تجھ کو اب بھی ٹکٹکی باندھے ہوئے تیری فرقت میں پڑے ہیں وقت سے منہ پھیرے ہم مدتیں گزری کلائی پر گھڑی باندھے ہوئے آج تک پورا نہ اترا تو مرے اشعار میں مجھ کو میرے فن سے ہے میری کمی باندھے ہوئے

مزید پڑھیے

دل و نظر میں ترے روپ کو بساتا ہوا

دل و نظر میں ترے روپ کو بساتا ہوا تری گلی سے گزرتا ہوں جگمگاتا ہوا غزل کے پھول مرے ذہن میں مہکتے ہوئے ترا خیال مجھے رات بھر جگاتا ہوا وہ بارگاہ ادب ہے عقیدتوں کی جگہ میں اس گلی سے کیوں گزروں گا خاک اڑاتا ہوا مرے جنوں سے حریفوں کے پاؤں اکھڑتے ہوئے میں جان دینے کے چکر میں جاں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2896 سے 4657