شاعری

یوں تو ملنے کو اک زمانہ ملا

یوں تو ملنے کو اک زمانہ ملا نہ ملا ہاں وہ بے وفا نہ ملا آشنائی میں کچھ مزا نہ ملا آشنا درد آشنا نہ ملا جب ملے وہ کھچے تنے ہی ملے لطف ملنے کا اک ذرا نہ ملا ہم نوا سب خزاں کے آتے ہی ایسے پتہ ہوئے پتا نہ ملا کھو کے دل کو ہم اس قدر خوش ہیں جیسے قارون کا خزانہ ملا شاد کیا ہوں حصول جنت ...

مزید پڑھیے

دل عشق میں تباہ ہوا یا کہ جل گیا

دل عشق میں تباہ ہوا یا کہ جل گیا اچھا ہوا خلش گئی کانٹا نکل گیا الفت میں اس کی جان گئی دل بھی جل گیا دشمن کا دو ہی دن میں دوالہ نکل گیا دل اپنا اس سے مانگنے کو میں جو کل گیا آنکھیں نکالیں لڑنے کو فوراً بدل گیا جلتے ہیں غیر اپنا تو مطلب نکل گیا قسمت سے بات بن بھی گئی داؤ چل ...

مزید پڑھیے

اتنے تو ہم خیال دل مبتلا ہیں ہم

اتنے تو ہم خیال دل مبتلا ہیں ہم کل جس سے خوش تھے آج اسی سے خفا ہیں ہم تجھ سے جدا نہیں ہیں جو تجھ سے جدا ہیں ہم تیرے ہی ہیں اگرچہ ترے نقش پا ہیں ہم کہتے ہیں ہم کو نیک بھی بد بھی ہزار ہا اس کی خبر نہیں ہے کہ دراصل کیا ہیں ہم رتبہ بڑھا دیا ہے جنون فراق نے ہم سے جدا ہیں آپ تو سب سے جدا ...

مزید پڑھیے

چھوڑ ہر ایک کو برا کہنا

چھوڑ ہر ایک کو برا کہنا ایسی صورت پہ تجھ کو کیا کہنا بے وفاؤں کو با وفا کہنا آپ کی بات واہ کیا کہنا تم نے کیا عیب ہم میں دیکھا ہے دیکھو اچھا نہیں برا کہنا میں نے کیا کیا کہا ہے لوگوں سے ایک بار اور پھر ذرا کہنا جانتے کب ہیں مجھ کو اپنا دوست مانتے کب ہیں وہ مرا کہنا مجھ کو غصے سے ...

مزید پڑھیے

تیرے قول و قرار کی باتیں

تیرے قول و قرار کی باتیں کچھ نہیں اعتبار کی باتیں آپ کا منہ ہے ورنہ ہم سنتے دشمن بد شعار کی باتیں پورا کرنا نہ کرنا وعدے کا ہیں ترے اختیار کی باتیں دیکھنے کو تو بھولے بھالے ہو ہیں مگر ہوشیار کی باتیں کام تیرے دغا فریب کے کام باتیں ایمان دار کی باتیں آپ کی باتیں اے صفیؔ ...

مزید پڑھیے

جب ان سے دوستی نہ رہی دشمنی رہی

جب ان سے دوستی نہ رہی دشمنی رہی بگڑی تو بگڑی اور بنی تو بنی رہی صدمہ رہا ملال رہا بے کسی رہی لیکن کسی کی یاد ہمیشہ لگی رہی کیا کہئے دشمنی رہی یا دوستی رہی بگڑی تو بگڑی اور بنی تو بنی رہی پھر اس کو دوست جان رہا ہوں ہزار حیف مجھ سے تمام عمر جسے دشمنی رہی پہلو ہزار ہم نے کئے گرچہ ...

مزید پڑھیے

رنج ہے اس رنج سے ہم کو تو غم اس غم سے ہے

رنج ہے اس رنج سے ہم کو تو غم اس غم سے ہے جو شکایت ہم کو ان سے ہے وہ ان کو ہم سے ہے کیا پڑی ہے پھر کسی کے واسطے روتا ہے کیوں آبروئے عشق اپنے دیدۂ پر نم سے ہے جھوٹے منہ کوئی تسلی بھی نہیں دیتا کبھی پھر یہ کیوں صاحب سلامت اپنی اک عالم سے ہے دشمنوں کا دو ہی دن میں سب بھرم کھل جائے گا ان ...

مزید پڑھیے

چھٹی امید تو میں حال دل کہنے سے کیوں ڈرتا

چھٹی امید تو میں حال دل کہنے سے کیوں ڈرتا مثل مشہور ہے سرکار مرتا کیا نہیں کرتا بہت اچھا ہوا دشمن نے مجھ سے دشمنی کر لی سوا میرے نہ جانے اور کس کس کو یہ لے مرتا اگر دشمن سے ایسے پیش آتے تو مزہ پاتے کروں کیا عرض جو برتاؤ مجھ سے آپ نے برتا کسی پیماں شکن نے رکتے رکتے بات تو کر لی جو ...

مزید پڑھیے

وہ واقعات کسے یاد اک زمانہ ہوا

وہ واقعات کسے یاد اک زمانہ ہوا کسی نے کیا نہ کیا اور ہم پہ کیا نہ ہوا مرا برا تو مرے حسب مدعا نہ ہوا بھلا ہوا بھی تو کوئی مرا برا نہ ہوا دکھاتے ہم دل پر داغ کی بہار اسے یہ منظر اور ذرا سا بھی خوش نما نہ ہوا کسی کا درد محبت اگر تھا کم مایہ تو ٹھہر ٹھہر کے پھر کیوں ذرا ذرا نہ ...

مزید پڑھیے

دام خیال زلف بتاں سے چھڑا لیا

دام خیال زلف بتاں سے چھڑا لیا کیا بال بال مجھ کو خدا نے بچا لیا اب اس کو رحم آئے یہ قسمت کے ہاتھ ہے بن جائے بات حال تو ہم نے بنا لیا شرما کے منہ چھپانے کا انداز دیکھنا گویا کہ اس نے عیب ہمارا چھپا لیا یا یہ کہ ہم نے ترک محبت کی ٹھان لی یا یہ ہوا کہ آج کسی کو منا لیا ہوتا ہوں ایک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1074 سے 4657