تمہیں مرے خیال کی مصوری قبول ہو
تمہیں مرے خیال کی مصوری قبول ہو جدید تر فضائے الف لیلوی قبول ہو حقیقتوں کی تلخیوں کے مسئلے کچھ اور ہیں مگر خیال و خواب کی یہ شاعری قبول ہو تمہارا جسم معبد تصور نشاط ہے مفکر بہار کی یہ بندگی قبول ہو بہ وصف علم و فن جنہیں کبھی سکوں نہ مل سکا بہت ہے گر انہیں نشاط عارضی قبول ...