پس دیوار ممکن ہے
پس دیوار ممکن ہے
اگرچہ پیار ممکن ہے
کہیں ہے کار آمد اور
کہیں بے کار ممکن ہے
یہاں ممکن نہیں ہے جو
سمندر پار ممکن ہے
نبھاؤں گا میں یک طرفہ
جہاں تک یار ممکن ہے
ترے دم سے یہاں سب کچھ
مری سرکار ممکن ہے
نہیں ہے فائدہ اس میں
جو کاروبار ممکن ہے
محبت کیا ہوس بھی اب
سر بازار ممکن ہے
کہاں ممکن نہیں ہے اور
کہاں دیدار ممکن ہے
وہاں لب ہی نہیں کھلتے
جہاں اظہار ممکن ہے
مجھے درپیش اب نامیؔ
بڑی دشوار ممکن ہے