پروین شاکر کی چائے
اسلام آباد میں جوش صاحب کی کوٹھی میں شعرائے کرام کی نشست تھی۔ خواتین میں پاکستان کی مشہور شاعرہ پروین شاکر بھی موجود تھیں۔ کچھ دیر بعد مہمانوں کے لئے چائے لائی گئی تو پروین شاکر چائے بنانے کا فریضہ سر انجام دینے لگیں۔ وہ ہر ایک سے دودھ اور شکر کوپوچھ کر حسب منشا چائے بناکر دے رہی تھیں ۔ آخر میں انہوں نے جوش صاحب سے دریافت کیا:
’’آپ کے لئے شکر کتنی؟‘‘
’’ایک چمچ ‘‘ جوش صاحب نے جواب دیا۔
دوبارہ پروین شاکر نے پوچھا۔’’جوش صاحب!دودھ کتنا؟‘‘
’’بس دکھادو‘‘ جوش صاحب نے جواب دیا۔ اس پر محفل میں ایک زور دار قہقہہ بلند ہوا اور پروین شاکر جھینپ کر رہ گئیں۔