پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر کی وجوہات کیا ہیں؟

کورونا وائرس کی نئی لہر سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثبت کسیز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رکھیے کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ نئے ویری اینٹ نے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ چین میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بیجنگ اور شنگھائی سمیت کئی شہروں میں دوبارہ پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ شنگھائی میں دو ماہ کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ رہا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ نے معاشی مشکلات کا سامنا کیا۔

چین میں کورونا وائرس کی صورت حال جاننے کے لیے مزید پڑھیے:

چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے مشکلات میں اضافہ کردیا

پاکستان میں کورونا کیسز کی تازہ صورت حال

پاکستان میں28,993,036  (دو کروڑ نواسی لاکھ ترانوے ہزار چھتیس) افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 1،535،785 (پندرہ لاکھ پینتیس ہزار سات سو پچاسی) کورونا کیسز مثبت آئے۔ جبکہ 30395 (تیس ہزار تین سو پچانوے) افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں گزشتہ ایک ماہ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قومی ادارہء صحت (این آئی ایچ) کے مطابق یکم جون سے یکم جولائی تک کورونا کے مثبت کیسز میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یکم جون 2022ء کو کورونا کیسز کی شرح 0.47  فیصد تھی جبکہ آج یعنی یکم جولائی 2022ء کو یہ شرح  3.94 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

جون 2022ء میں پاکستان بھر میں 5265 کیسز مثبت سامنے آئے۔ ان میں سب سے زیادہ سندھ میں یعنی 2980 (56 فیصد) افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت رہا۔ پنجاب میں 1143 (22 فیصد)، خیبر پختونخوا میں 304 (6 فیصد)، بلوچستان میں 45 ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں 62 اور اسلام آباد 731(14 فیصد) افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

سورس: حکومتِ پاکستان کی کووڈ19 کی آفیشل ویب سائٹ https://covid.gov.pk

پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا تازہ ترین ڈیٹا

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کی جائیں۔ قومی ادارہء صحت کے مطابق پاکستان میں 12 سال سے زائد عمر کے 85 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ قومی ادارہء صحت کے مطابق یکم جولائی 2022ء کُل 126,553,053 (بارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ تریپن ہزار تریپن) افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟

کورونا وائرس کی وبا کا خطرہ ابھی باقی ہے۔ اس لیے کورونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر عمل جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیےکورونا ویکسین نے کیسے دنیا کو تباہی سے بچا لیا؟ دنیا میں پہلی ویکیسن کس نے ایجاد کی؟

کورونا وئرس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابر:

1۔ دوران سفر ماسک لازمی پہنیے اور ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھوئیے۔ این سی او سی نے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر دورانِ سفر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔

2۔ کورونا وائرس سے تحفظ کا سب سے موئثر طریقہ ویکسی نیشن کے کورس کو مکمل کرنا ہے۔

ویکسی نیشن کورس مکمل کیجیے

12 سال سے زائد عمر کے افراد لازمی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں۔ جو افراد کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز جلد از جلد لگوائیں۔

 

متعلقہ عنوانات