لسبیلہ میں پاک فوج ہیلی کاپٹر حادثہ: کورکمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز سمیت چھ افسران شہید

پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کویٹہ سے کراچی جاتے ہوئے موسیٰ گوٹھ(وندر) لسبیلہ میں حادثے کا شکار، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت چھے افسران شہید

پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) مطابق گزشتہ روز (یکم اگست 2022) سہہ پہر کو پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے لسبیلہ کے مقام پر چھے گھنٹے پہلے لاپتہ ہوگیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں کورکمانڈر کویٹہ سمیت چھے افراد سوار تھے۔


ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز  ،  ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر امجد،  CC Engr 12 corps بریگیڈیئر خالد، پائیلٹس میجر سعید، میجر طلحہ اور نائیک مدثر سوار تھے۔ آج سہہ پہر آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ گوٹھ موسیٰ ،لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار چھے افسران شہید ہوگئے ہیں۔


کورکمانڈر کویٹہ جنرل سرفراز فلڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کررہے تھے۔مذکورہ ہیلی کاپٹر بھی فلڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کے دوران لاپتہ ہوا ہے۔ ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے لسبیلہ میں سسی پنوں کے قریب موسیٰ گوٹھ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا۔ پہاڑی علاقے اور دشوار راستوں کی وجہ سے ریکسیو آپریشن بیس گھنٹوں سے زائد جاری رہا۔

متعلقہ عنوانات