پٹھان کی نظم اور سکھ کی داد
ایک بار ممبئی کے مشاعرے میں جوش ملیح آبادی اپنی تہلکہ مچادینے والی نظم’’گل بدنی‘‘ سنارہے تھے ،بے پناہ داد مل رہی تھی ۔ جب انہوں نے اس نظم کا ایک بہت ہی اچھا بند سنایا تو کنور مہندر سنگھ بیدی سحرنے والہانہ داد دی اور کہا کہ حضرات ملاحظہ ہو ، ایک پٹھان اتنی اچھی نظم سنارہا ہے ۔
اس پر جوش صاحب بولے کہ حضرات یہ بھی ملاحظہ ہو کہ ایک سکھ اتنی اچھی داد دے رہا ہے ۔‘‘