نظم گنتی سحر علی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جاتی ہوئی محبت آتی ہوئی موت کی طرح لگتی ہے جاتی ہوئی محبت نے گھر کو مکان میں تبدیل کر دیا ہے گھر میں آدمی سانسیں جیتا ہے مکان میں آدمی سانسیں گنتا ہے یوں سانسوں کی گنتی میں آخر کار گنتی کی سانسیں رہ جاتی ہیں