نتیجہ

آخر کار
ایک دن مجھے
خوشبو اور رنگوں سے بھرے
تمہارے پہلو سے اٹھ کر
وہاں جانا پڑ جائے گا
جہاں بلند اور دشوار پہاڑوں کی گود میں
وہ سب جو
مٹی کی مہک والے بستر چھوڑ کر
کانٹوں کی طرح اگتے ہیں
اور روندنے والوں کو زخمی کر دیتے ہیں
ہر لمحے ایک انتظار کی کیفیت میں رہتے ہیں
تب ممکن ہے مجھے پیچھے سے گولی لگے
تاکہ کانٹا نہ بن سکوں
یا سینے میں
کسی غلط فہمی کے نتیجے میں