نئی ابتدا
چلو آؤ چلیں
چلیں پھر لوٹ کے واپس
اسی اندھی گپھا میں ہم
جہاں روشن ہوئی تھی آگ پہلے پہل
کہ اب
کالی ہواؤں سے بچاؤ کا یہی اک راستہ ہے
چلو آؤ
انہیں غاروں کی جانب
پھر چلیں جاناں
اور اندر کی برستی بارشوں میں
جم کے بھیگیں
بھیگتے جائیں
ٹھٹھر جائیں
ٹھٹھر کر سرد پڑتے جسم و جاں کو ہم
اسی پہلے پہل کی آگ سے
راحت دلائیں
اسی پہلے جنم سے پھر کریں نا ابتدا جاناں
چلو آؤ