نہ تیرے درد کے تارے ہی اب سلگتے ہیں

نہ تیرے درد کے تارے ہی اب سلگتے ہیں
نہ تیری یاد کی اب چاندنی برستی ہے
یہ کیسا وقت، محبت میں تیری آیا ہے
مری حیات، ترے غم کو بھی ترستی ہے