نہ جانے تیرے میرے درمیان اب کیا ہے (ردیف .. ن)
نہ جانے تیرے میرے درمیان اب کیا ہے
خلا سی پہلے کوئی شے تھی اب خلا بھی نہیں
تیرا خیال یہ سچ ہے ہمیں نہیں آیا
مگر خیال میں کوئی تیرے سوا بھی نہیں
جنوں کے نام پہ کاغذ کیے گئے کالے
دماغ کار جنوں کی طرف گیا بھی نہیں