مقدر کو بدلنا چاہتا ہوں
مقدر کو بدلنا چاہتا ہوں
تمہارے ساتھ چلنا چاہتا ہوں
نہ جانے کیا کشش ہے تجھ میں ایسی
تری خاطر میں جلنا چاہتا ہوں
کوئی تو ہو جو میرا ہاتھ تھامے
میں یہ دنیا بدلنا چاہتا ہوں
مجھے ٹھوکر نہ مارو آسرا دو
مرے یارو سنبھلنا چاہتا ہوں
جنہیں چھونے سے زخمی ہو ہتھیلی
میں ایسے گل کچلنا چاہتا ہوں