مبہم پیام

قلب صحرا میں چھٹپٹے کے وقت
دل میں غلطاں ہے ایک طرفہ امنگ
مجھ سے کہتا ہے کیا خدا جانے؟
دھان کے کھیت پر شفق کا رنگ