موت

موت ہمارا پیچھا کرتی رہتی ہے
اور اس کے کئی نام ہیں
دھماکہ
رفتار
دانت کا درد
ہمارے پناہ کے ٹھکانے بھی کئی ہیں
ہم پناہ لیتے ہیں
کافی کے ایک پیالے میں
جب اس سے بھاپ اٹھ رہی ہو
درخت کے سائے میں
جب وہ درخت سے زیادہ طویل ہو
تصویر کے جنگل میں
جہاں رنگ کچھ دھندلا گیا ہو
محبوب کے جسم میں
آخری سسکی سے ذرا پہلے
یا اپنے بچوں کے نام میں
جن کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں
ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھو
خوابوں کی تاریکی میں
موت ہمارا پیچھا کرتی رہتی ہے