مولانا پر سنگ ساری

ایک مولانا کے جوش ملیح آبادی سے بہت اچھے تعلقات تھے ۔ کئی روز کی غیر حاضری کے بعد ملنے آئے تو جوش صاحب نے وجہ پوچھی۔
’’کیا بتاؤں جوش صاحب۔پہلے ایک گردے میں پتھری تھی ، اس کا آپریشن ہوا ۔ اب دوسرے گردے میں پتھری ہے ۔‘‘
’’میں سمجھ گیا ۔‘‘جوش صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا۔’’اللہ تعالی آپ کو اندر سے سنگسارکررہا ہے۔‘‘