مر مر کے لحد میں میں نے جا پائی ہے

مر مر کے لحد میں میں نے جا پائی ہے
یاں تک مجھے تیری ہی کشش لائی ہے
آ اے مرے منہ چھپانے والے آ جا
خلوت ہے شب تار ہے تنہائی ہے