ممنوع شجر سے لطف پیہم لینے

ممنوع شجر سے لطف پیہم لینے
عصیاں کی گھنی چھاؤں میں پھر دم لینے
مشہور کرو کاشمر آ پہنچا جوشؔ
اللہ سے انتقام آدم لینے