محرومی سعید عارفی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جیسے تاریکی میں سائے کھو جاتے ہیں اسی طرح مجھے یقین ہے کہ تم میرے نزدیک اور بہت نزدیک موجود ہو لیکن دکھائی نہیں دیتے میں اس تاریک ماحول میں پرچھائیوں کو چھوتا ہوں لیکن اس عمل میں میرے ہاتھ آتا ہے صرف ٹھنڈی راکھ کا ڈھیر