معصومہ

عزت کے لئے اپنی یہ سمجھوتے کیے جا
آنسو جو امڈ آتے ہیں آنکھوں میں پیے جا
اللہ تجھے بھوکی نگاہوں سے بچائے
اے بیسوا تو اپنے گریباں کو سیے جا