لمحے تیری جدائی کے

لمحے تیری جدائی کے
حصے ہیں تنہائی کے


ایک ہی جیسے قصے ہیں
شہرت اور رسوائی کے


دھڑکن دھڑکن بجتے ہیں
ساتوں سر شہنائی کے


تیرے ظرف سے کتنے کم
پیمانے گہرائی کے


تیری یاد میں شامل ہی
کچھ جھونکے پروائی کے