کھونے کا ملال رہ گیا دیپک جین دیپ 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کھونے کا ملال رہ گیا آئنے میں بال رہ گیا تیرے بعد اپنا مشغلہ غم کی دیکھ بھال رہ گیا تیرے اس ہنر کے سامنے میرا سب کمال رہ گیا پہلے تیرے رنگ تھے وہاں مکڑیوں کا جال رہ گیا