لاہور سپیڈو فیڈر بس پر سستا سفر کیسے ہوسکتا ہے؟روٹس کی مکمل معلومات

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت، لاہور،  دنیا بھر میں اپنی زندہ دلی، خوش گوار ماحول اور شاندار کھانوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ شاندار فن تعمیر  کی حامل تاریخی عمارات اور یادگاروں کے ساتھ قدیم شہر واقعی دیکھنے کے قابل ہے۔

لیکن اب اس کے ساتھ ساتھ لاہور اپنے جدید انفراسٹرکچر اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے بھی جانا جانے لگا ہے۔ میٹرو بس سروس اور اورنج لائن کے علاوہ ، شہر میں فیڈر بسوں کا ایک وسیع نیٹ ورک بھی ہے جسے سپیڈو بس سروس بھی کہا جاتا ہے ۔

اگر  آپ کو لاہور میں سفر کرتے ہوئے میٹرو بس سروس، اورنج لائن اور سپیڈو بس کے روٹس کا اندازہ ہو تو آپ بہت کم خرچ میں لاہور کی سیر کرسکتے ہیں۔ ذیل میں ہم لاہور سپیڈو speedo بس کے روٹس routes کی تفصیل الف یار کے قارئین کے لیے شیئر کررہے ہیں۔

لاہور میں سپیڈو بس کے روٹس:

روٹ 1

مکمل روٹ: ریلوے سٹیشن تابھاٹی چوک

براستہ ایک موریہ، نواز شریف ہسپتال، کشمیری گیٹ، لاری اڈا ، آزادی چوک ، ٹیکسالی چوک

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 2

مکمل روٹ: سمن آباد موڑ تا بھاٹی چوک

براستہ کارپوریشن چوک،  تاج کمپنی، ساندہ ، ڈبل سڑکاں ، مون مارکیٹ، گندا نالہ۔

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 3

مکمل روٹ:ریلوے سٹیشن تا شاہدرہ

براستہ ایک موریہ، نواز شریف ہسپتال، کشمیری گیٹ، لاری ۔ اڈا ، آزادی چوک، ٹمبر مارکیٹ، میٹرو، نیازی چوک ، شاہدرہ میٹرو اسٹیشن

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 4

مکمل روٹ:: آر اے بازار تا چونگی امر سدھو

براستہ ندیم چوک ، ڈیفنس موڑ ، شریف مارکیٹ، والٹن، قینچی ، غازی چوک

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 5

مکمل روٹ: شادباغ انڈرپاس تا بھاٹی چوک

براستہ مدینہ چوک ، لوہے والی پلی، بادامی باغ،لاری اڈہ ، آزادی چوک ، ٹیکسالی چوک

بس کی قسم: منی بس

روٹ 6

مکمل روٹ:بابو صابو تا راج گڑھ چوک:

سٹی بس سٹینڈ، چوک یتیم خانہ ، بھلا سٹاپ، سمن آباد موڑ ، چوبرجی ، ریواز گارڈن، ایم اے او کالج، فردوس سنیما

بس کی قسم: منی بس

روٹ 7

مکمل روٹ:: باگڑیاں تا چونگی امر سدھو

براستہ ڈپو چوک ، منہاج یونیورسٹی، ہمدرد چوک ، رحمت آئی ہسپتال، پنڈی سٹاپ، پیکو موڑ ، کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن، پھاٹک منڈی ، قینچی ، غازی چوک

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 8

مکمل روٹ: ڈاکٹر ہسپتال تا کینال

براستہ آئی بی اے سٹاپ، ہیلی کالج، کیمپس پل، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک ، قذافی سٹیڈیم

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 9

ریلوے سٹیشن تا شام نگر

براستہ حاجی کیمپ، شملہ پہاڑی، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، گنگا رام ہسپتال، قرطبہ چوک ، چوبرجی

بس کی قسم: منی بس

روٹ 10

مکمل روٹ: ملتان چونگی تا قرطبہ چوک

براستہ مصطفی ٹاؤن، کریم بلاک مارکیٹ، پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکز، بھیکیوال موڑ ، وحدت کالونی، نقشہ سٹاپ، نہر، اچھرہ ، شمع

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 11

مکمل روٹ: بابو صابو تا مین مارکیٹ گلبرگ

براستہ سٹی بس سٹینڈ، چوک یتیم خانہ ، سکیم موڑ ، فلیٹ سٹاپ، دبئی چوک، بھیکیوال موڑ ، شیخ زید ہسپتال، کیمپس پل، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک ، لبرٹی چوک ، حفیظ سینٹر، منی مارکیٹ

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 12

مکمل روٹ:: آر اے بازار تا سول سیکریٹیریٹ:

گرجا چوک ، افشاں چوک ، فورٹریس اسٹیڈیم، جم خانہ، ایچی سن کالج، پی سی ہوٹل، لاہور چڑیا گھر، چیئرنگ کراس، جی پی او، انارکلی

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 13

مکمل روٹ:باگڑیاں تا کلمہ چوک

براستہ یو ایم ٹی سٹاپ، کھوکھر چوک ، اکبر چوک ، پنڈی سٹاپ، پیکو موڑ ، پھاٹک منڈی ، اتفاق ہسپتال، ماڈل ٹاؤن

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 14

مکمل روٹ:آر اے بازار تا چونگی امر سدھو

براستہ علی ویو گارڈن، بھٹہ چوک ، ڈی ایچ اے نرسری، لیسکو، چھوٹا عشرہ سٹاپ، ناکہ سٹاپ، غازی چوک

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 15

مکمل روٹ: قرطبہ چوک یا بابو صابو

براستہ حکیم ایم اجمل خان روڈ، گلشن راوی روڈ، کچا فیروز پور روڈ

بس کی قسم: منی بس

روٹ 16

مکمل روٹ:ریلوے سٹیشن تا بھاٹی چوک

براستہایک موریہ، سرکلر روڈ

بس کی قسم: منی بس

روٹ 17

مکمل روٹ: کینال تا ریلوے سٹیشن

مین بلیوارڈ شادمان ، ڈیوس روڈ ، شملہ پہاڑی، حاجی کیمپ

 بس کی قسم: سٹینڈرڈبس

روٹ 18

مکمل روٹ:بھاٹی چوک تا شملہ پہاڑی

سرکلر روڈ، نسبت روڈ، شملہ، ایبٹ روڈ

بس کی قسم: منی بس

روٹ 19

مکمل روٹ: مین مارکیٹ تا بھاٹی چوک

براستہ لٹن روڈ، کرسٹ روڈ، لوئر مال روڈ

بس کی قسم: منی بس

روٹ 20

مکمل روٹ:جین مندر تا چوک یتیم خانہ

براستہ پونچھ روڈ، لیک روڈ۔

بس کی قسم: منی بس

روٹ 21

مکمل روٹ:ڈپو چوک تا ٹھوکر نیاز بیگ

براستہ علی روڈ، بیگ روڈ، کینال بینک روڈ

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 22

مکمل روٹ:ڈپو چوک تا ٹھوکر نیاز بیگ

براستہ مادر ملت روڈ، ستلج ایونیو، شاہرہ نظریہ پاکستان ایونیو

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

روٹ 23

مکمل روٹ:ویلنشیا تا ٹھوکر نیاز بیگ

براستہ خیابان جناح،  رائے ونڈ روڈ

بس کی قسم: منی بس

روٹ 24

مکمل روٹ: ملتان چونگی تا غازی روڈ

 مولانا شوکت علی روڈ،کالج روڈ وحدت روڈ

بس کی قسم: سٹینڈرڈ بس

متعلقہ عنوانات