کلہاڑی نے درخت سے دستہ حاصل کیا

کلہاڑی نے درخت سے دستہ حاصل کیا
اور قوت پا لی
اور پھر
اسی دستے کی مدد سے درخت پر حملہ کر دیا


درخت نے امربیل کو زندگی دی
نمو بخشی
اور امر بیل نے
درخت کو کیا دیا
استحصال


سگریٹ اپنے وجود کو دھویں میں تبدیل کر رہا ہے
اور میں رشتوں کے تعلق سے سوچ رہا ہوں