کچھ دنوں سے یہ ہوئی بات نئی
کچھ دنوں سے یہ ہوئی بات نئی
جب ملو ان سے ملاقات نئی
میں اسی وضع کہن کا پابند
سیکھ لیں آپ نے عادات نئی
روز و شب کا بھی تواتر ٹوٹا
صبح دم پھوٹ پڑی رات نئی
بازیٔ عشق ہے کتنی دلچسپ
حسن کی چال وہی مات نئی
عام ہیں تاج محل وعدوں کے
آپ کیا لائے ہیں سوغات نئی