زندگی کے نشیب و فراز میں انمول باتوں کی اہمیت کیا ہے؟

  • غم دور کرنے کے لیے ان لوگوں کے اقوال کو غور سے پڑھو جنہوں نے دنیا میں اپنی بے پایاں صلاحیتوں سے نام پیدا کیا۔مقولوں کی گہرائیوں کو سمجھو اوراچھے ادب کا مطالعہ کرو۔(ولیم شیکسپئیر )
  • کہاوتیں اور مثالیں عقل مندوں اور عبرت حاصل کرنے والوں کے لیے بیان کی جاتی ہیں۔بے وقوفوں کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
  • کہاوتیں مجموعی انسانی عقل کے صدیوں کے تجربے کا نچوڑ ہوتی ہیں۔
  • اپنے والدین اور بزرگوں کی باتوں کو ان خوبصورت نگینوں کی طرح سمجھو جو اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔
  • دانش مندی کا تقاضا یہی ہے کہ تفصیل پر اختصار کو ترجیح دی جائے۔(شیکسپئیر)
  • مقولوں اور کہاوتوں میں ان کے تمام تر اختصار کے باوجود عقل و دانش کی ایک وسیع کائنات پوشیدہ ہوتی ہے۔
  • حقیقی اور سچی تحریر وہ ہےجونہ صرف انسان کو غوروفکر پر مجبور کرے بلکہ اسے زندگی کے رموز سے آشنا بھی کرے۔(لِن یوتانگ)
  • مولانا محمد علی جوہر ’’کامریڈ‘‘کے لمبے لمبے اداریے  لکھتے تھے،کسی عقیدت مند نے پوچھا:جناب آپ اتنے لمبے اداریے  کیسے لکھ لیتے ہیں؟مولانا نے فرمایا:’’عزیز !مختصر لکھنے کا وقت ہی کہاں ہے،مختصر لکھنے کے لیے فراغت ہی نہیں۔‘‘
  • دریا کو کوزے میں وہی بند کرسکتا ہے جو قطرے میں دجلہ دیکھ سکتا ہے۔(منو بھائی)

متعلقہ عنوانات