کونا

میرے بھیتر
ایک گول کمرہ ہے
جس میں رہتی ہے ایک لڑکی
جو رونے کے لئے
کونے ڈھونڈتی
لگاتار گھوم رہی ہے