فرشتہ

وہ جانتا تھا
وہ کبھی نہیں آئے گا
پھر بھی
اس نے اس کے آنے کی
افواہ پھیلائی
تاکہ
امید زندہ رہے