کس دکھے دل کی بد دعا ہوں میں

کس دکھے دل کی بد دعا ہوں میں
آج کل خود سے بھی خفا ہوں میں


کوئی مجھ سے مجھے ملا دیتا
جسم سے اپنے لاپتہ ہوں میں


ہم پہ الزام کوئی مت رکھنا
وہ مرا اس کا ہو گیا ہوں میں


میرے نزدیک آ گیا ہے تو
تیری آہٹ کو سن رہا ہوں میں


جن کی چاہت میں ہو گیا برباد
اب وہ کہتے ہیں بے وفا ہوں میں


درد سینے میں رقص کرتا ہے
گیت خوشیوں کے گا رہا ہوں میں


مجھ کو شبیر شادؔ کہتے ہیں
آپ کے در پہ آ گیا ہوں میں