کن اشاروں سے مدعا پوچھے

کن اشاروں سے مدعا پوچھے
گونگا کوا گھڑے سے کیا پوچھے


کچھ کھلونے خریدنے تھے مجھے
جا فقیرا تجھے خدا پوچھے


اب میں دیوار ہونے والا ہوں
اب کوئی مجھ سے بے بہا پوچھے


ایک چھتری تو کھل نہیں پائی
کون بارش کی ابتلا پوچھے


دو برے لوگ پکا یارانہ
آئنہ آئنے سے کیا پوچھے