خواہش دیدار
بمبئی میں جوش صاحب ایک ایسے مکان میں ٹھہرے جس میں اوپر کی منزل پر ایک اداکارہ رہتی تھی۔ مکان کی کچھ ایسی ساخت تھی کہ انہیں دیدار نہ ہوسکتا تھا ، لہذا انہوں نے یہ رباعی لکھی:
میرے کمرے کی چھت پہ ہے اس بت کا مکان
جلوے کا نہیں ہے پھر بھی کوئی امکان
گویا اے جوش میں ہوں ایسا مزدور
جو بھوک میں ہو سر پہ اٹھائے ہوئے خوان