خوشبو کا عمل

ایسا کیوں ہوتا ہے
جب
برگ زرد
سکوت آشنا خلاؤں میں آوارہ
خاموشیاں
موسم خزاں کی علامت
دھڑکنیں
سماعت سے ماورا
گردشیں
نقطۂ انجماد پر
اور پھر
کوئی سرخ گلاب
ٹہنی سے ٹوٹ جاتا ہے
یہ کیفیت
سارے چمن کو حیرت زدہ کر دیتی ہے
گلاب کے جدا ہونے پر
سسکیاں تو ابھرتی ہیں
مگر
گلاب کی خوشبو کا عمل جاری رہتا ہے