خوش رہنا اب ٹھان لیا ہے (ردیف .. ن)
خوش رہنا اب ٹھان لیا ہے
یاروں کو پہچان لیا ہے
مطلب کے سب یار یہاں پر
سب کے سب ہشیار یہاں پر
تن کا کوئی دھن کا خواہاں
مت ڈھونڈو یاں من کا خواہاں
ہم نے رکھے ہم نے پالے
کچھ گورے اور من کے کالے
الٹا جادو کر جاتے ہیں
سیدھا الو کر جاتے ہیں