بیٹھو کبھی نہ ہار کے ہمت چلے چلو
بیٹھو کبھی نہ ہار کے ہمت چلے چلو
اے رہروان راہ محبت چلے چلو
تھک جائیں پاؤں تو چلو تم سر کے بل میاں
جب تک ہے جسم و جان میں طاقت چلے چلو
فریاد کسل راہ محبت جناب واہ
درپیش ہے ابھی تو مسافت چلے چلو
کب تک پڑے رہو گے یوں چادر پہ وقت کی
راحت ہو یا ہو سر پہ قیامت چلے چلو