خود سے نہ اداس ہوں نہ مسرور ہوں میں

خود سے نہ اداس ہوں نہ مسرور ہوں میں
بالذات نہ روشن ہوں نہ بے نور ہوں میں
مختار سے مختار ہے مختار ہے تو
مجبور ہوں مجبور ہوں مجبور ہوں میں