کون کہتا ہے میں ادھوری ہوں

کون کہتا ہے میں ادھوری ہوں
میں تو ہر زاویے سے پوری ہوں


بیوی بیٹی بہو بہن بھائی
کوئی رشتہ ہو میں ضروری ہوں
میں ہوں تیرے شعور کا حصہ
تیری سوچوں میں لا شعوری ہوں
مجھ سے تہذیب اور تمدن ہے
نیاز مندی ہوں جی حضوری ہوں
خاک ہوں اور نمو کا باعث ہوں
روزؔ ناری ہوں اور نہ نوری ہوں